واشنگٹن( شو بز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیمز بانڈ اسٹائل میں ایک حیران کن تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جسے وائٹ ہاؤس کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے بھی شیئر کیا گیا۔برطانوی خفیہ ایجنٹ 007 کے کردار کے لیے نئے اداکار کی تلاش کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر پہلے ہی بحث جاری ہے، اور اب اس بحث میں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایم جی ایم اسٹوڈیوز نے رواں ماہ باضابطہ طور پر نئے جیمز بانڈ کے لیے آڈیشنز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، کیونکہ ڈینئل کریگ اس مشہور کردار سے الگ ہو چکے ہیں۔اس صورتحال کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف صارفین نے ٹرمپ کی وائرل تصویر کو جیمز بانڈ فرنچائز سے جوڑتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔
ٹرمپ کی جیمز بانڈ اسٹائل تصویر وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
1 گھنٹے قبل