ٹرمپ نے سوزی وائلز کی جگہ اسٹیفن ملر کو ذمہ داری سونپ دی

ٹرمپ نے سوزی وائلز کی جگہ اسٹیفن ملر کو ذمہ داری سونپ دی

Nov 7, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے دوران ریپبلکن جماعت کی شکست کے بعد وائٹ ہاؤس میں بڑی انتظامی تبدیلی کر دی گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو چیف آف اسٹاف کے عہدے سے ہٹا کر اسٹیفن ملر کو نیا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر نئی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے اسٹیفن ملر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق ملر 9 نومبر سے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش ہونے والی سوزی وائلز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چیف آف اسٹاف کی حیثیت سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سوزی وائلز آئندہ بھی ان کی سیاسی ٹیم کا حصہ رہیں گی۔واضح رہے کہ سوزی وائلز امریکی تاریخ کی پہلی خاتون تھیں جنہیں وائٹ ہاؤس کے اس اہم غیر منتخب انتظامی عہدے پر فائز ہونے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔