کوئٹہ( اباسین خبر)پاکستانی تاجروں کے لیے تقریباً ایک سال بعد تفتان بارڈر پر تجارتی ویزا کی سہولت دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔بلوچستان کے محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پاک ایران سرحدی تجارت کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔تجارتی ویزا کی بحالی سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی روابط مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے جبکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ طویل انتظار کے خاتمے پر تاجروں نے اس فیصلے کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔مقامی تاجروں نے اس اقدام کو معیشت کی بہتری اور روزگار کے فروغ کے لیے ایک اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔