کشف انصاری کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

کشف انصاری کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

Sep 24, 2026|ویب ڈیسک

 لاہور ( شو بز ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر کشف انصاری کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کی خوشخبری انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔کشف انصاری نے نومولود بیٹے کی تصاویر بھی جاری کیں، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد اور بچے کی صحت و سلامتی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔مداحوں نے کشف انصاری اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ جلد اپنے ننھے بیٹے کی مزید جھلکیاں بھی شیئر کریں گی۔