شمالی وزیرستان میں کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

Sep 24, 2026|ویب ڈیسک

شمالی وزیرستان( اباسین خبر)سکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 8 دہشتگرد مارے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے، جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان برآمد کرکے تحویل میں لے لیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مقابلے کے دوران دہشتگردوں نے مبینہ طور پر سکیورٹی فورسز سے بچنے کے لیے ایک مسجد کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے مسجد کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کارروائی مکمل کی۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور امن و امان کے قیام تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔