امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر خودکشی کی 8 کوششیں

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر خودکشی کی 8 کوششیں

Sep 24, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی مشرق وسطیٰ میں طویل تعیناتی کے دوران فوجی اہلکاروں کی جانب سے خودکشی کی 8 کوششیں سامنے آنے کی امریکی حکام نے تصدیق کردی۔امریکی بحریہ کے مطابق تعیناتی کے دوران جہاز پر خودکشی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ یہ معلومات امریکی بحریہ کے قائم مقام سیکریٹری ہنگ کاؤ کی جانب سے ڈیموکریٹ سینیٹر کرسٹن گلیبرینڈ کو بھیجے گئے خط میں سامنے آئی ہیں۔خط کے مطابق ابراہم لنکن کے اسٹرائیک گروپ میں تعیناتی کے آغاز سے اب تک خودکشی کی مجموعی طور پر 8 کوششیں ہوئیں۔ سینیٹر گلیبرینڈ نے جہاز پر تعینات فوجیوں کے حالات، فلاح و بہبود اور رہائشی سہولیات سے متعلق سوالات کیے تھے۔امریکی ذرائع ابلاغ میں جہاز پر فوجیوں کی طویل تعیناتی، مشکل رہائشی حالات اور ذہنی صحت سے متعلق مشکلات کی رپورٹس پہلے بھی سامنے آتی رہی ہیں۔ ابراہم لنکن گزشتہ نومبر سے مسلسل سمندر میں تعینات ہے اور مشرق وسطیٰ میں جاری امریکی فوجی کارروائیوں کے باعث اس کی تعیناتی میں توسیع کی گئی۔امریکی بحریہ کے اعداد و شمار کے مطابق اگرچہ خودکشی کی 8 کوششیں ہوئیں، تاہم جہاز پر کسی فوجی کی خودکشی نہیں ہوئی۔ یہ واقعات طویل فوجی تعیناتی کے دوران اہلکاروں کی فلاح و بہبود سے متعلق مسائل کو نمایاں کرتے ہیں۔