ایرانی وزارت خارجہ کا کینیڈین وزیراعظم کے بیان پر ردعمل

ایرانی وزارت خارجہ کا کینیڈین وزیراعظم کے بیان پر ردعمل

Sep 24, 2026|ویب ڈیسک

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے امریکا کی مبینہ جارحیت اور جنگی اقدامات کی مذمت نہیں کی۔اسماعیل بقائی کے مطابق مارک کارنی نے ایران کو تباہ کرنے کی دھمکی کو محض جنگی زبان قرار دے کر امریکی صدر کے الفاظ کو نرم کرنے کی کوشش کی، جبکہ کینیڈین وزیراعظم واشنگٹن کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایرانی ترجمان نے کہا کہ طاقتور ملک کی زبان اپنانے سے کسی ریاست کو طاقت کے دباؤ سے تحفظ نہیں مل سکتا، جبکہ حقیقت سے آنکھیں چرانے اور خودمختاری پر سمجھوتے سے بھی تحفظ حاصل نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ایران دباؤ کے سامنے مزاحمت کے اصول پر قائم ہے، کیونکہ طاقت کے استعمال کو تسلیم کرنے کا نتیجہ کمزور ممالک کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔اسماعیل بقائی نے زور دیا کہ عالمی معاملات میں طاقت کے بجائے دلیل، وقار اور اصولوں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔