امتیاز علی کی بیٹی ایڈا علی کی منگنی ہوگئی

امتیاز علی کی بیٹی ایڈا علی کی منگنی ہوگئی

Sep 24, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف فلم ساز امتیاز علی کی بیٹی ایڈا علی نے اپنے دیرینہ دوست کرش اگروال سے منگنی کرلی۔ایڈا علی اور کرش اگروال کی منگنی کی تقریب سادگی سے منعقد ہوئی، جس میں قریبی اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔ امتیاز علی نے بھی بیٹی کی منگنی کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کردیں۔تصاویر میں ایڈا علی اور کرش اگروال کو خوشگوار انداز میں ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ تقریب میں شریک اہل خانہ بھی خوش نظر آئے۔امتیاز علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی اور ہونے والے داماد کے لیے مداحوں سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست کی۔منگنی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی جوڑے کو مبارکباد اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔