تیج پوگاکار نے چھٹا مرحلہ جیت کر یلو جرسی دوبارہ اپنے نام کر لی

تیج پوگاکار نے چھٹا مرحلہ جیت کر یلو جرسی دوبارہ اپنے نام کر لی

Jul 10, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( سپورٹس ڈیسک)ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے دفاعی چیمپئن تیج پوگاکار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹا مرحلہ جیت لیا اور مجموعی برتری کے ساتھ دوبارہ یلو جرسی اپنے نام کر لی۔ریس کا چھٹا مرحلہ 186.2 کلومیٹر پر مشتمل تھا، جو رواں ایونٹ کا پہلا پہاڑی مرحلہ بھی تھا۔27 سالہ تیج پوگاکار اس سال ٹور ڈی فرانس کا پانچواں ٹائٹل جیتنے کے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔ انہوں نے چھٹے مرحلے کے آخری پانچ کلومیٹر میں برق رفتار سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اہم حریف جوناس وِنگیگارڈ کو واضح برتری سے پیچھے چھوڑ دیا۔پوگاکار نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے، 32 منٹ اور 7 سیکنڈ میں مکمل کیا، جس کے بعد وہ مجموعی وقت میں سب سے آگے نکل آئے۔اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے ناروے کے سائیکلسٹ ٹورسٹین سے یلو جرسی بھی واپس حاصل کر لی۔ ٹورسٹین اس مرحلے کے دوران دیگر سائیکلسٹس سے ٹکرانے کے باعث مشکلات کا شکار ہوئے اور 51ویں پوزیشن پر رہے، جس کے نتیجے میں وہ مجموعی برتری سے محروم ہو گئے۔