اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار 4034 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار 4034 پوائنٹس کا اضافہ

Oct 31, 2026|ویب ڈیسک

کراچی ( کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس 4034 پوائنٹس اضافے کے بعد 166409 پوائنٹس پر بند ہوا۔ہفتے کے دوران انڈیکس 6233 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، اس کی بلند ترین سطح 167483 جبکہ کم ترین سطح 161250 ریکارڈ کی گئی۔حصص بازار میں ہفتے بھر کے دوران 2.99 ارب شیئرز کے سودے 115 ارب روپے میں طے ہوئے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 374 ارب روپے بڑھ کر 18388 ارب روپے ہوگئی۔