مشرقِ وسطیٰ کشیدگی، خام تیل 118 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا
Oct 31, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد ( کامرس ڈیسک)ایران پر ممکنہ امریکی حملوں کے خدشات اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، برینٹ خام تیل 118 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔خبر ایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 2.5 فیصد اضافے کے بعد 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) بھی تقریباً 2 فیصد مہنگا ہوکر 104 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔تیل بردار جہازوں پر حملوں اور ایران پر امریکا کے ممکنہ نئے حملوں کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی رسد متاثر ہونے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔عالمی بینک نے رواں ہفتے خبردار کیا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث توانائی کی قیمتیں 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہیں۔