سپین نے پرتگال کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

سپین نے پرتگال کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

Jul 7, 2026|ویب ڈیسک

ڈیلاس( سپورٹس ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے پری کوارٹر فائنل میں سپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ڈیلاس میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم مقررہ وقت کے اختتامی لمحات میں سپین کے میکائیل میرینو نے 90ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔اس کامیابی کے ساتھ سپین نے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنا لی، جبکہ پرتگال کا عالمی کپ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا۔ اس شکست کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کا فیفا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ایک بار پھر پورا نہ ہو سکا۔کوارٹر فائنل میں سپین کا مقابلہ بیلجیم اور امریکا کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔