جنوبی کوریا کا مشرق وسطیٰ جنگ میں فوج نہ بھیجنے کا اعلان

جنوبی کوریا کا مشرق وسطیٰ جنگ میں فوج نہ بھیجنے کا اعلان

Sep 19, 2026|ویب ڈیسک

سیئول( مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے واضح کیا ہے کہ ملک مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران اپنی فوج جنگی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے نہیں بھیجے گا۔صدر لی جے میونگ کے مطابق جنوبی کوریا براہِ راست فوجی مداخلت کے بجائے تیل کی ترسیل کے راستوں اور تجارتی جہازوں کے تحفظ پر توجہ دے گا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا خطے میں اپنے قومی مفادات کے ساتھ شہریوں اور تجارتی سرگرمیوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا، تاہم جنگی کارروائیوں میں براہِ راست شرکت نہیں کرے گا۔جنوبی کوریا کے صدر کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث توانائی کی فراہمی اور عالمی تجارتی راستوں کے تحفظ سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔