ایران نے دفاعی تیاریوں کیلئے 3 لاکھ 13 ہزار رضاکار متحرک کر دیئے
Sep 19, 2026|ویب ڈیسک
تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے ملک کو درپیش سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے 3 لاکھ 13 ہزار رضاکاروں کو متحرک کر دیا ہے۔تہران میں امام حسین چوک سے انقلاب چوک تک ایک بڑا جلوس نکالا گیا، جس میں مختلف شعبوں سے وابستہ افراد اور رضاکاروں نے شرکت کی۔منتظمین کے مطابق اس مہم کا مقصد ملک کی سکیورٹی مضبوط بنانے، قومی قوت کا اظہار کرنے اور مخالف عناصر سے لاحق خطرات کے مقابل مزاحمت کو مستحکم کرنا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بسیج تنظیم کے سربراہ حسین تائب نے مہم کو عوامی شرکت کی ایک بڑی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں دنیا امریکا کو شکست کے بعد خطے سے نکلتے ہوئے دیکھے گی۔