آبنائے ہرمز میں ایک اور تیل بردار جہاز میزائل کا نشانہ بن گیا

آبنائے ہرمز میں ایک اور تیل بردار جہاز میزائل کا نشانہ بن گیا

Sep 19, 2026|ویب ڈیسک

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز تنظیم نے تصدیق کی ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک اور تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔تنظیم کے مطابق نامعلوم نوعیت کا میزائل لگنے سے جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پا لیا گیا۔ واقعے میں جہاز کے عملے کے کسی رکن کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔حکام کا کہنا ہے کہ جہاز سے تیل کے اخراج کی بھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اس سے قبل ایران کی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ٹوگو کے پرچم والے ایک تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا، جو آبنائے ہرمز سے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔