جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی 20 میں پاکستان انڈر 19 ویمن ٹیم کو شکست دے دی

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی 20 میں پاکستان انڈر 19 ویمن ٹیم کو شکست دے دی

Jul 15, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی انڈر 19 ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19 ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 103 رنز بنا سکی۔جواب میں جنوبی افریقہ کی انڈر 19 ویمن ٹیم نے 104 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور سیریز کا آغاز فتح کے ساتھ کیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی انڈر 19 ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل یہ سیریز کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں جاری ہے۔