اسلام آباد( کامرس ڈیسک) سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 4 سے 9 ہزار روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد آئندہ دنوں میں سولر آلات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باعث بیٹریاں بھی مہنگی فروخت ہو رہی تھیں، تاہم اب قیمتوں میں کمی کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی کمی متوقع ہے۔مارکیٹ رپورٹس کے مطابق ایک بیٹری کی قیمت میں ماضی میں 27 سے 38 ہزار روپے تک اضافہ ہوا تھا، جو اب بتدریج کم ہونے کی توقع ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ سولر سسٹم کی قیمتوں میں کمی سے گھریلو اور کاروباری سطح پر ریلیف ملنے کی امید ہے۔