پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 881 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 881 پوائنٹس کا اضافہ

Oct 21, 2026|ویب ڈیسک

کراچی ( کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں 881 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 881 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح سے تجاوز کرگیا، جس سے مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھا گئی تھی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 814 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 65 ہزار 151 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔