مشرقِ وسطیٰ میں تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھ گئیں

مشرقِ وسطیٰ میں تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھ گئیں

Oct 21, 2026|ویب ڈیسک

کراچی ( کامرس ڈیسک)مشرقِ وسطیٰ میں تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بحیرۂ احمر میں بحری جہازوں کو درپیش خطرات اور سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات کو لاحق ممکنہ خطرات کے باعث عالمی منڈی کے تاجروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر 21 سینٹ کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی ایک ڈالر سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 99 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ خطے میں سپلائی متاثر ہونے کے خدشات اور تیل کی ترسیل کو درپیش ممکنہ خطرات قرار دیے جا رہے ہیں۔