سردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقرر
Oct 21, 2026|ویب ڈیسک
کراچی ( کامرس ڈیسک)سردیوں میں گیس کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقرر کرلیا گیا ہے، جبکہ قطر سے سستی ایل این جی درآمد کرنے کو ترجیح دی جائے گی۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے لیے مجموعی مقامی گیس کی دستیابی ایک ارب 40 کروڑ مکعب فٹ ہے، جبکہ سردیوں میں صرف پنجاب کی گیس کی ضرورت ایک ارب مکعب فٹ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس کی طلب پوری کرنے کے لیے ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت قطر سے نسبتاً سستی ایل این جی درآمد کرنے کو ترجیح دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اسپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی کی خریداری کے لیے 30 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) قیمت آخری حد ہوسکتی ہے۔