پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان

Oct 1, 2026|ویب ڈیسک

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا کردیا۔پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 14 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں ایک روپے 89 پیسے کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کے بعد پٹرول 387 روپے 40 پیسے اور ڈیزل 400 روپے 35 پیسے فی لٹر ہوگیا ہے۔اوگرا نے حکومتی قیمت مقرر کرنے کے طریقہ کار کے تحت یکم اکتوبر 2026ء سے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں تبدیلی کی ہے۔اعلامیے کے مطابق قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں، نقل و حمل کے کرایوں، درآمدی اضافی رقم اور دیگر متعلقہ اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔