ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشواروں کی آخری تاریخ بڑھا دی
Oct 1, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک) وفاقی ریونیو بورڈ نے ٹیکس سال 2026ء کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مقررہ مدت میں 15 روز کی توسیع کردی ہے۔ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق اب انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2026ء ہوگی، جبکہ اس سے قبل یہ مدت 30 ستمبر تک مقرر تھی۔تاجروں کی تنظیموں اور ٹیکس بارز کی جانب سے مزید وقت دینے کی درخواستوں کے بعد ایف بی آر نے توسیع کا فیصلہ کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ مہلت انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 214 کے تحت دی گئی ہے۔