اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 43 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 993 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونا 39 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 74 ہزار 166 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 43 سینٹ کمی کے بعد 4155.5 ڈالر پر آ گیا۔