سندھ میں آٹے کا سرکاری نرخ 138 روپے فی کلو مقرر

سندھ میں آٹے کا سرکاری نرخ 138 روپے فی کلو مقرر

Nov 25, 2026|ویب ڈیسک

کراچی (کامرس ڈیسک) سندھ حکومت نے آٹے کی قیمت 138 روپے فی کلو مقرر کرتے ہوئے گندم براہ راست فلور ملوں کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے اہم ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس اقدام کا مقصد مارکیٹ میں آٹے کی مسلسل فراہمی یقینی بنانا اور قیمتوں میں استحکام پیدا کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹے کی تھوک اور پرچون قیمتوں کے درمیان فرق کو قابو میں رکھنے کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ سندھ حکومت گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔صوبائی وزیر کے مطابق سندھ حکومت نے پہلی مرتبہ باردانے کی روایتی تقسیم کا نظام ختم کیا ہے، جبکہ گندم کے شعبے میں 17 ارب روپے کی سبسڈی بھی فراہم کی گئی ہے۔