وفاقی کابینہ نے شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن پالیسی منظور کرلی

وفاقی کابینہ نے شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن پالیسی منظور کرلی

Nov 25, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد ( کامرس ڈیسک) وفاقی کابینہ نے چینی کے شعبے کو حکومتی ضابطوں سے آزاد کرنے کے لیے نئی قومی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے پالیسی سے متعلق تجاویز پر مشتمل سمری کابینہ کے سامنے پیش کی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے 24 نومبر 2026 کو سرکولیشن کے ذریعے بھجوائی گئی سمری میں شامل سفارشات کی توثیق کردی۔ کابینہ نے چینی کے شعبے کو ضابطوں سے آزاد کرنے کی پالیسی کے پیراگراف 6 اور 8 میں شامل تجاویز بھی منظور کرلیں۔چینی کے شعبے سے متعلق نئی قومی پالیسی قواعدِ کار 1973 کے تحت منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کی گئی تھی۔