حکومت نے پٹرول ایک، ڈیزل 4 روپے فی لٹر سستا کردیا

حکومت نے پٹرول ایک، ڈیزل 4 روپے فی لٹر سستا کردیا

Nov 25, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پٹرول ایک روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے فی لٹر سستا کردیا گیا ہے۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی کمی کے بعد پٹرول کی فی لٹر قیمت 318 روپے مقرر ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 353 روپے فی لٹر ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ 25 نومبر تک نافذ العمل رہیں گی۔