سدھارتھ ملہوترا فلم کی ریہرسل کے دوران زخمی، ٹانگ کے رباط متاثر

سدھارتھ ملہوترا فلم کی ریہرسل کے دوران زخمی، ٹانگ کے رباط متاثر

Oct 14, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا فلم کی مشق کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے، جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ کے رباط کو نقصان پہنچا۔اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی زخمی ٹانگ کی تصویر شیئر کی، جس میں انہیں چلنے پھرنے کے لیے طبی حفاظتی جوتا پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔سدھارتھ ملہوترا نے اس واقعے کا ذکر مزاحیہ انداز میں کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے انگریزی محاورے ’’بریک اے لیگ‘‘ کو کچھ زیادہ ہی سنجیدگی سے لے لیا۔اداکار نے علاج معالجے اور بہترین دیکھ بھال فراہم کرنے پر امبانی خاندان کا شکریہ بھی ادا کیا۔