شردھا کپور کی راہول مودی کے ساتھ چھٹیوں کی تصاویر وائرل
ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کی اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر راہول مودی کے ساتھ بیرون ملک چھٹیاں گزارنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگی ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شردھا کپور اپنی ذاتی زندگی کو عموماً نجی رکھتی ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی اپنی نجی مصروفیات بہت کم شیئر کرتی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ بیرون ملک تعطیلات منانے گئیں، جہاں سے انہوں نے انسٹاگرام پر مختلف تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ تاہم تصاویر کے وائرل ہونے کی خاص وجہ ان کا راہول مودی کے ساتھ نظر آنا ہے۔شردھا کپور کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں کو ایک ساتھ کھانا کھاتے، کتابیں پڑھتے اور مختلف مقامات کی سیر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ لکھا، ’’چھوٹی سی چھٹی تو بنتی ہے ناں۔‘‘واضح رہے کہ شردھا کپور اور راہول مودی کے درمیان تعلقات کی خبریں پہلی مرتبہ 2024 میں سامنے آئی تھیں۔