شوبز شخصیات کا یومِ دفاع پر قومی یکجہتی کا پیغام
Sep 4, 2026|ویب ڈیسک
راولپنڈی( شوبز ڈیسک) یومِ دفاع و شہدا ملک کی سرحدوں کے محافظوں، غازیوں اور شہدا کی بے مثال قربانیوں اور بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔شوبز کے معروف اداکاروں اور ہدایت کاروں نے یومِ دفاع کے موقع پر وطن سے محبت، قومی اتحاد اور ملکی ترقی کا پیغام دیا۔شوبز شخصیات کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ہر مشکل کا ہمت اور ثابت قدمی سے مقابلہ کرتے ہوئے روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ہر پاکستانی کا عزم ہے کہ پاکستان ہی اس کی منزل اور ملک کی ترقی ہی اس کی اپنی ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن کی سلامتی اور کسی بھی بیرونی سازش کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ یومِ دفاع قومی یکجہتی کے عزم کو تازہ کرنے اور وطن پر قربان ہونے والے عظیم سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔