اباسین خبر

گلوکار گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دھمکیوں کے دعوے سامنے آگئے

گلوکار گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دھمکیوں کے دعوے سامنے آگئے

ممبئی( شو بز ڈیسک) بھارتی گلوکار گرو رندھاوا ایک سنگین صورتحال سے دوچار ہو گئے ہیں جب دہلی میں ان کے فٹنس جم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ دہلی کے علاقے پشم وہار میں 10 جون کو پیش آیا، جہاں دو موٹر سائیکل سوار افراد، جنہوں نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے، جم کے باہر پہنچے اور متعدد گولیاں چلانے کے بعد فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ خوش قسمتی سے اس فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف دعوے بھی سامنے آئے ہیں، جن میں مبینہ طور پر ایک گروہ سے منسلک شخص کی جانب سے اسے ایک انتباہ قرار دیا گیا ہے۔ پولیس حکام ان دعوؤں کی بھی چھان بین کر رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے اور اس سے جڑے تمام پہلوؤں کی باریک بینی سے تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ دار افراد کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ اس نوعیت کے بعض تنازعات اور کشیدگی کے حوالے سے ماضی میں بھی مختلف واقعات اور دعوے سامنے آتے رہے ہیں، جن کی تحقیقات متعلقہ ادارے کرتے رہے ہیں۔