شعیب خان کی حیران کن روپ بدلنے کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

2 گھنٹے قبل
شعیب خان کی حیران کن روپ بدلنے کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ حنا آفریدی کے بھائی شعیب خان کی میک اپ کے ذریعے روپ بدلنے والی ویڈیوز نے صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے والی ان ویڈیوز میں وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو مختلف انداز میں پیش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ان کی اس منفرد کاوش پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں کچھ افراد ان کے ہنر کی تعریف کر رہے ہیں، وہیں بعض حلقے تنقید بھی کر رہے ہیں۔تنقید کا جواب دیتے ہوئے شعیب خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پسند اور تخلیقی اظہار کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ان کی ویڈیوز نے خوبصورتی کے بدلتے رجحانات اور خود اظہار کے نئے طریقوں پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔