دیپیکا ککڑ کے علاج سے متعلق شعیب ابراہیم کی نئی اپ ڈیٹ سامنے آگئی
Jul 7, 2026|ویب ڈیسک
لاہور( شوبز ڈیسک)ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ دیپیکا ککڑ کے شوہر شعیب ابراہیم نے ان کی صحت سے متعلق نئی معلومات شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اداکارہ کا علاج تاحال جاری ہے۔دیپیکا ککڑ نے 2025ء میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں جگر کے دوسرے مرحلے (اسٹیج ٹو) کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد علاج کے دوران ان کے جگر سے رسولی نکالنے کے لیے کامیاب سرجری کی گئی۔سرجری کے بعد سے دیپیکا اپنے مداحوں کو یوٹیوب کے ذریعے اپنی صحت اور علاج کی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ کر رہی ہیں۔حال ہی میں شعیب ابراہیم نے بتایا کہ دیپیکا کا علاج انفیوژن تھراپی کے ذریعے جاری ہے، جس میں دوا رگ کے ذریعے جسم میں منتقل کی جاتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس مشکل مرحلے کا ان کے بیٹے روحان پر بھی اثر پڑا ہے اور پورا خاندان دیپیکا کی صحت یابی کے لیے پُرامید ہے۔