شیکھر سمن کا عامر خان کی تیسری شادی پر طنزیہ تبصرہ
ممبئی( شوبز ڈیسک) بھارتی اداکار اور میزبان شیکھر سمن نے بالی ووڈ اداکار عامر خان کی تیسری شادی پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔عامر خان نے اپنی سابقہ اہلیاؤں رینا دتہ اور کرن راؤ سے علیحدگی کے بعد 5 جولائی کو اپنی دیرینہ ساتھی گوری سپراٹ سے ایک نجی تقریب میں شادی کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔شیکھر سمن نے اپنے یوٹیوب چیٹ شو میں طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان نے نئی نسل کو ایک نیا وژن دیا ہے کہ مقصد کے حصول تک کوشش جاری رکھنی چاہیے۔انہوں نے مذاقاً کہا کہ خاص طور پر سیاست دانوں کو عامر خان سے سیکھنا چاہیے، کیونکہ اگرچہ سیاست دان اتحاد بنانے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں، لیکن اتحاد قائم رکھنے کا اصل فن عامر خان سے سیکھا جا سکتا ہے۔شیکھر سمن نے مزید طنز کرتے ہوئے کہا کہ جہاں موجودہ حکومتیں "ڈبل انجن" نظام چلانے میں مشکلات کا سامنا کرتی ہیں، وہیں عامر خان کامیابی سے "ٹرپل انجن" چلا رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق عامر خان مستقبل میں ایک مشترکہ خاندانی گھر تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جہاں ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ اور ان کے بیٹے آزاد بھی رہ سکیں گے۔