سابق افغان کرکٹر شاپور زدران کا جسدِ خاکی بھارت سے کابل پہنچ گیا

سابق افغان کرکٹر شاپور زدران کا جسدِ خاکی بھارت سے کابل پہنچ گیا

Jul 9, 2026|ویب ڈیسک

کابل( سپورٹس ڈیسک) افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران کا جسدِ خاکی بھارت سے کابل پہنچا دیا گیا، جہاں ان کا سرکاری اور خاندانی سطح پر استقبال کیا گیا۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شاپور زدران انتقال سے قبل بھارت میں زیرِ علاج تھے، جہاں ان کا انتقال ہوا۔ بدھ کے روز ان کا جسدِ خاکی کابل منتقل کیا گیا۔کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مرحوم کرکٹر کے اہلِ خانہ، رشتہ داروں، دوستوں، حکومتی عہدیداروں اور افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ان کے جسدِ خاکی کا استقبال کیا۔مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرنے والوں میں افغانستان کے موجودہ اور سابق قومی کرکٹر بھی شامل تھے، جن میں راشد خان اور ابراہیم زدران نمایاں تھے۔شاپور زدران افغانستان کے نمایاں فاسٹ بولرز میں شمار ہوتے تھے اور انہوں نے بین الاقوامی سطح پر قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی یادگار کارکردگیاں پیش کیں۔