ممبئی( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے معروف کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کو سالگرہ کے موقع پر دل کو چھو لینے والا پیغام دے کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔شاہ رخ خان نے اپنے سماجی رابطے کے اکاؤنٹ پر اننت امبانی کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنی مثبت سوچ اور اچھے کاموں کو اسی طرح جاری رکھیں اور لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرتے رہیں۔ انہوں نے ان کے لیے اچھی صحت اور خوشحال زندگی کی دعا بھی کی۔اداکار کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو گیا، جہاں مداحوں نے ان کے خوبصورت الفاظ کو بے حد سراہا اور دونوں شخصیات کے درمیان قریبی تعلق کو بھی اجاگر کیا۔ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان حال ہی میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے جام نگر پہنچے، جہاں اننت امبانی اپنی اکتیسویں سالگرہ قریبی عزیزوں اور شوبز سے وابستہ شخصیات کے ساتھ منا رہے ہیں۔
شاہ رخ خان کا اننت امبانی کیلئے محبت بھرا پیغام، سالگرہ پر توجہ کا مرکز بن گیا
3 گھنٹے قبل