شاہ رخ خان نے ’کنگ‘ کا پہلا ڈائیلاگ سنا کر مداحوں کو خوش کردیا
Sep 17, 2026|ویب ڈیسک
ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ’کنگ‘ کی پہلی جھلک پیش کرتے ہوئے مداحوں کو فلم کا ایک مکالمہ بھی سنادیا۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر سوال و جواب کے دوران ایک مداح نے ان سے فلم کا کوئی مکالمہ سنانے کی فرمائش کی، جس پر اداکار نے صوتی پیغام کے ذریعے اپنی آواز میں فلم کا ڈائیلاگ پیش کیا۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ ’کنگ‘ 24 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ انہوں نے مداح کی فرمائش پر پہلی مرتبہ یہ مکالمہ ادا کرنے کا ذکر کرتے ہوئے محبت اور تشکر کا اظہار بھی کیا۔فلم کی کہانی کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے، تاہم شاہ رخ خان کے مختصر اشارے نے شائقین کا تجسس اور فلم کے لیے جوش مزید بڑھا دیا ہے۔’کنگ‘ کو شاہ رخ خان کی آئندہ اہم سینما ریلیز قرار دیا جارہا ہے، جس کا مداح بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔