علی ظفر نے کترینہ کیف کی بعد از زچگی جسمانی تنقید مسترد کردی

علی ظفر نے کترینہ کیف کی بعد از زچگی جسمانی تنقید مسترد کردی

Sep 17, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر نے اپنی سابق ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے بچے کی پیدائش کے بعد ان کے جسمانی خدوخال پر ہونے والی تنقید کی مذمت کی ہے۔علی ظفر اور کترینہ کیف نے 2011 میں ریلیز ہونے والی رومانوی مزاحیہ فلم ’میرے برادر کی دلہن‘ میں مرکزی کردار نبھائے تھے۔علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو میں خواتین کی ماضی اور موجودہ ظاہری حالت کا تقابل کرنے کے رجحان پر سوال اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ خصوصاً مردوں کو اپنے رویوں پر غور کرنا چاہیے، کیونکہ معاشرے میں خواتین کے جسم، زندگی اور ظاہری شخصیت کے لیے غیرضروری پیمانے مقرر کر دیے جاتے ہیں، جو کسی انسان کو پرکھنے کا درست انداز نہیں۔گلوکار نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ماضی میں وہ خود بھی دوسروں کے حلیے پر تبصرہ کر چکے ہیں، تاہم اب وہ ایسے رویے کو نامناسب سمجھتے ہیں۔