ہانیہ عامر نے اداکاری کے بعد باقاعدہ باکسنگ تربیت شروع کردی

ہانیہ عامر نے اداکاری کے بعد باقاعدہ باکسنگ تربیت شروع کردی

Sep 17, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکاری اور گلوکاری کے بعد باکسنگ کو بھی اپنی سرگرمیوں میں شامل کرلیا ہے اور باقاعدہ تربیت لینا شروع کردی ہے۔اداکارہ کو عالمی باکسنگ تنظیم کے نوجوانوں کے عالمی چیمپئن عثمان وزیر تربیت دے رہے ہیں۔ باکسنگ کی مشق کرتے ہوئے ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کر رہی ہے۔عثمان وزیر نے واضح کیا کہ یہ ویڈیو کسی اشتہار یا ڈرامے کی عکس بندی کا حصہ نہیں بلکہ ہانیہ عامر حقیقی طور پر باکسنگ سیکھ رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اداکارہ کو باکسنگ میں دلچسپی ہے اور ان کی پہلی باقاعدہ مقابلے کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔