شاہ رخ خان کی 61 ویں سالگرہ، مداحوں کے نام خصوصی پیغام جاری

شاہ رخ خان کی 61 ویں سالگرہ، مداحوں کے نام خصوصی پیغام جاری

Nov 2, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی (شو بز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان آج اپنی 61 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے مداحوں کی محبت اور نیک تمناؤں کے جواب میں ہاتھ سے لکھا خصوصی پیغام جاری کیا، تاہم وہ روایت کے برخلاف اپنی رہائش گاہ منّت کی بالکونی میں مداحوں کو ہاتھ ہلانے کے لیے نہیں آئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی سالگرہ پر آدھی رات کو منّت کی بالکونی میں آکر مداحوں کا استقبال کرنا کئی برسوں سے روایت رہی ہے، لیکن رواں سال رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کے باعث یہ سلسلہ برقرار نہ رہ سکا۔اس کے باوجود بڑی تعداد میں مداح آدھی رات کو منّت کے باہر جمع ہوئے۔ اداکار نے ہاتھ سے لکھے پیغام کے ذریعے ان کی محبت کا شکریہ ادا کیا۔سالگرہ کے موقع پر منّت کو شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’کنگ‘ کے بڑے پوسٹرز اور تشہیری مناظر سے بھی سجایا گیا۔ رہائش گاہ کے باہر نصب ایک بڑے بل بورڈ پر اداکار کا پیغام درج تھا، جس میں انہوں نے مداحوں کی نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سب کے لیے ڈھیروں محبت کا اظہار کیا۔