ہائیڈی کلوم ہالووین پر دیوہیکل انسانی ہاتھ کا روپ دھار کر محفل میں پہنچ گئیں

ہائیڈی کلوم ہالووین پر دیوہیکل انسانی ہاتھ کا روپ دھار کر محفل میں پہنچ گئیں

Nov 2, 2026|ویب ڈیسک

نیویارک (شو بز ڈیسک) جرمن سپر ماڈل ہائیڈی کلوم نے ہالووین 2026 پر اپنے منفرد لباس سے ایک بار پھر سب کو حیران کردیا، وہ اپنی سالانہ تقریب میں دیوہیکل انسانی ہاتھ کا روپ دھار کر پہنچیں۔فیشن میگزین ووگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ہائیڈی کلوم نے بتایا کہ وہ ہر سال ایسا منفرد روپ اختیار کرنا چاہتی ہیں جو لوگوں نے پہلے کبھی نہ دیکھا ہو۔ ان کے مطابق اس لباس کا خیال انہیں تقریباً ایک سال پہلے آیا تھا۔خصوصی ایفیکٹس کے ماہر مائیک مارینو اور ان کی ٹیم نے ہائیڈی کے ہاتھ کا اسکین لے کر لباس تیار کیا، جس میں رگوں، پٹھوں، انگوٹھیوں اور انگلی پر موجود ٹیٹو تک کی باریک نقل بنائی گئی۔ماڈل کا کہنا تھا کہ لباس کی تیاری کے ساتھ یہ بھی ایک بڑا چیلنج تھا کہ اسے پہن کر آسانی سے چلا پھرا جاسکے۔واضح رہے کہ ہائیڈی کلوم کی مشہور سالانہ ہالووین پارٹی کو اس سال 25 سال مکمل ہوگئے۔