شہریار منور کے چہرے میں مبینہ تبدیلیاں، ڈاکٹر کے تبصرے نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

شہریار منور کے چہرے میں مبینہ تبدیلیاں، ڈاکٹر کے تبصرے نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

Nov 2, 2026|ویب ڈیسک

کراچی(شو بز ڈیسک) پاکستانی اداکار شہریار منور کے چہرے میں مبینہ تبدیلیوں سے متعلق ایک ماہر ڈاکٹر کے تبصرے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔نجی ٹی وی کے ڈرامے میں ابوبکر کا کردار ادا کرنے والے شہریار منور ان دنوں اپنی اداکاری اور شخصیت کے باعث مداحوں کی توجہ حاصل کررہے ہیں۔ایستھیٹک فزیشن ڈاکٹر عمارہ سعد ہاشمی نے انسٹاگرام پر اداکار کی پرانی اور نئی تصاویر کا موازنہ کرتے ہوئے ان کے چہرے میں آنے والی تبدیلیوں پر تبصرہ کیا۔ ڈاکٹر نے امکان ظاہر کیا کہ شہریار منور نے ناک کی سرجری کروائی اور چہرے پر فلرز استعمال کیے ہوں، تاہم یہ محض ان کا تجزیہ تھا۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی مختلف آرا کا اظہار کیا۔ بعض صارفین کے مطابق شہریار اب پہلے سے زیادہ خوبصورت دکھائی دیتے ہیں، جبکہ دیگر نے ان کی ظاہری شکل کے بجائے اداکاری کو زیادہ اہم قرار دیا۔ کچھ صارفین نے چہرے میں تبدیلی کو عمر بڑھنے کا قدرتی اثر بھی کہا۔