شاہ رخ خان نے دہلی کا یادگار آبائی گھر 37 کروڑ روپے میں مکمل خرید لیا

شاہ رخ خان نے دہلی کا یادگار آبائی گھر 37 کروڑ روپے میں مکمل خرید لیا

Jul 11, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے دہلی میں واقع اپنے یادگار گھر کی باقی دو منزلیں تقریباً 37 کروڑ روپے میں خرید کر پوری جائیداد کی ملکیت حاصل کر لی ہے۔ یہ وہی گھر ہے جہاں انہوں نے شادی کے بعد اہلیہ گوری خان کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی دہلی کے پوش علاقے پنچ شیل پارک میں واقع اس رہائشی عمارت کے تہہ خانے اور پہلی منزل کے مالک پہلے ہی شاہ رخ خان تھے، جبکہ اب انہوں نے دوسری اور تیسری منزل بھی خرید لی ہے، جس کے بعد وہ پوری عمارت کے واحد مالک بن گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ مکان صرف ایک قیمتی جائیداد ہی نہیں بلکہ شاہ رخ خان اور گوری خان کی محبت اور ازدواجی زندگی کی ابتدائی یادوں سے بھی گہرا تعلق رکھتا ہے، جس کی وجہ سے اس کی جذباتی اہمیت مالی قدر سے کہیں زیادہ سمجھی جا رہی ہے۔یہ رہائش گاہ جنوبی دہلی کے معروف اور مہنگے رہائشی علاقے میں واقع ہے اور تقریباً 1,200 مربع گز، یعنی 10,800 مربع فٹ پر مشتمل پلاٹ پر تعمیر کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس علاقے میں زمین کی قیمت تقریباً 34 ہزار 260 روپے فی مربع فٹ ہے، تاہم شاہ رخ اور گوری خان کے لیے اس گھر کی اصل اہمیت اس سے وابستہ یادوں اور جذبات میں پوشیدہ ہے۔