شان شاہد نے فلم مجاجن میں گھنگرو پہننے سے انکار کر دیا تھا، سید نور
Jul 20, 2026|ویب ڈیسک
لاہور( شوبزڈیسک)پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے انکشاف کیا ہے کہ 2006ء میں ریلیز ہونے والی فلم مجاجن کی یادگار ڈانس پرفارمنس کے لیے اداکار شان شاہد نے ابتدا میں گھنگرو پہننے سے انکار کر دیا تھا۔ایک حالیہ انٹرویو میں سید نور نے بتایا کہ انہوں نے شان شاہد سے کہا تھا کہ فلم کے ایک اہم منظر میں ہاتھوں اور پاؤں میں گھنگرو باندھ کر اداکارہ صائمہ کے سامنے رقص کریں، جبکہ صائمہ اس منظر میں ہارمونیم بجا رہی تھیں۔سید نور کے مطابق ایکشن ہیرو کی شناخت رکھنے والے شان شاہد اس تجویز پر حیران ہوئے اور کہا کہ وہ ابھی ایکشن اور فائرنگ کے مناظر کی شوٹنگ مکمل کرکے آئے ہیں، ایسے میں گھنگرو پہن کر رقص کرنا ان کی شخصیت سے مختلف محسوس ہوگا۔