والد کی خدمت میری کامیابیوں کا راز ہے: نادیہ خان

والد کی خدمت میری کامیابیوں کا راز ہے: نادیہ خان

Jul 16, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ والد کی خدمت اور ان کی خوشی کا خیال رکھنے کی بدولت انہیں زندگی میں بے شمار برکتیں اور کامیابیاں نصیب ہوئیں۔حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے اپنے والد کے ساتھ تعلق اور ان کی خدمت سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کا پختہ یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں جو عزت، کامیابی اور نعمتیں عطا کی ہیں، ان میں والد کی خدمت کا اہم کردار ہے۔نادیہ خان نے بتایا کہ جب بھی ان کے والد سفر کرتے ہیں تو وہ عموماً اکانومی کلاس کا ٹکٹ خریدتے ہیں، لیکن وہ ہمیشہ اسے بزنس کلاس میں اپ گریڈ کروا دیتی ہیں۔انہوں نے کہا، "میں شاید اپنے لیے کبھی ایسا نہ سوچوں، لیکن اپنے والد کے آرام اور خوشی کے لیے ضرور یہ کرتی ہوں۔" نادیہ خان کے مطابق والدین کی خدمت انسان کی زندگی میں خیر، برکت اور کامیابی کا ذریعہ بنتی ہے۔