راولپنڈی( اباسین خبر) راولپنڈی میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران گزشتہ 72 گھنٹوں میں 48 مبینہ خوارج ہلاک کر دیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر جاری کارروائیوں کے تسلسل میں میران شاہ اور گردونواح میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔بیان کے مطابق شدید جھڑپوں کے دوران مزید 21 مبینہ دہشت گرد مارے گئے، جبکہ مجموعی طور پر گزشتہ 72 گھنٹوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 48 تک پہنچ گئی ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں چار اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں، جن کی شناخت خالد رضا عرف سالار، مفتون، موسیٰ اور عمران عرف ایان کے ناموں سے کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق یہ افراد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں سمیت متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، جبکہ کارروائیوں سے علاقے میں سرگرم نیٹ ورک کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 72 گھنٹوں میں 48 مبینہ خوارج ہلاک
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان