سارہ خان نے دوسری بیٹی رانیہ فلک کی تصاویر پہلی بار منظر عام پر لے آئیں

سارہ خان نے دوسری بیٹی رانیہ فلک کی تصاویر پہلی بار منظر عام پر لے آئیں

Nov 5, 2026|ویب ڈیسک

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنی دوسری بیٹی رانیہ فلک کا چہرہ پہلی مرتبہ مداحوں اور دنیا کے سامنے پیش کردیا، جس کے بعد ننھی پری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے اپنی ازدواجی زندگی اور خاندان سے متعلق گفتگو کی۔اس موقع پر سارہ خان نے اپنی دوسری بیٹی رانیہ فلک کی تصاویر بھی شیئر کیں اور بتایا کہ وہ پہلی مرتبہ اپنی بیٹی کا مکمل چہرہ دنیا کو دکھا رہی ہیں۔واضح رہے کہ سارہ خان نے 2020ء میں گلوکار فلک شبیر سے شادی کی تھی۔ اس جوڑے کی دو بیٹیاں الیانہ فلک اور رانیہ فلک ہیں۔