سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش، نام ’’رانیہ فلک‘‘ رکھا گیا

51 منٹ قبل
سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش، نام ’’رانیہ فلک‘‘ رکھا گیا

 لاہور( شو بز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے گھر ایک بار پھر خوشیوں نے ڈیرے ڈال دیے ہیں، جہاں ان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ سارہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری دی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’’رانیہ فلک‘‘ رکھا ہے، جس کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔سارہ خان نے اپنی پوسٹ میں جذباتی انداز اپناتے ہوئے کہا کہ دوسرے بچے کی آمد نے ان کے دل میں محبت اور خوشی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ لمحہ ان کے لیے انتہائی خاص ہے اور انہوں نے اپنے خاندان کے ساتھ اس خوشی کو بھرپور انداز میں محسوس کیا۔اداکارہ نے کہا کہ اب وہ اپنی ننھی بیٹی کو دنیا سے متعارف کروا رہے ہیں اور اس نئے سفر کو بھرپور خوشی کے ساتھ شروع کر رہے ہیں۔