اباسین خبر

ثاقب چڈھر کے خلاف چیک ڈس آنر کے تین مقدمات درج

ثاقب چڈھر کے خلاف چیک ڈس آنر کے تین مقدمات درج

لاہور( شو بز ڈیسک) لاہور میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چڈھر کے خلاف تین مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق یہ مقدمات تھانہ ڈیفنس اے میں درج کیے گئے ہیں اور تینوں کیسز چیک ڈس آنر کے الزامات کے تحت قائم کیے گئے ہیں۔ایف آئی آر مدعیہ ماہ رخ عارف کی مدعیت میں درج کی گئی، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ کینسر کی مریضہ ہیں اور جائیداد کی فروخت کے سلسلے میں ملزمان سے رابطے میں تھیں۔درخواست گزار کے مطابق انہوں نے ڈیوس روڈ پر 60 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد کی فروخت کا معاہدہ کیا، جس کے عوض انہیں 9 کروڑ روپے مالیت کے تین چیک دیے گئے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق جب یہ چیک بینک میں جمع کرائے گئے تو اکاؤنٹ میں رقم موجود نہ ہونے کے باعث وہ ڈس آنر ہو گئے۔مدعیہ کا کہنا ہے کہ رقم کا مطالبہ کرنے پر ملزمان نے ادائیگی سے انکار کر دیا۔پولیس نے تینوں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔