کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ صنم سعید عالمی شہرت یافتہ کانز فلم میلے میں پہلی بار شرکت کرنے جا رہی ہیں، جہاں وہ پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔صنم سعید کو جنوبی ایشیائی خواتین کی سنیما خدمات کے اعزاز میں منتخب کیے گئے پہلے خصوصی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔اداکارہ نے اپنے سماجی رابطے کے صفحے پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانز میں “بیگم شمیم آراء” کی فنی وراثت کو ساتھ لے کر جا رہی ہیں۔دوسری جانب پاکستانی ماڈل روما ریاض بھی عالمی سطح پر ہونے والے اس بڑے فلمی میلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔یاد رہے کہ 2018 میں اداکارہ ماہرہ خان کانز کے سرخ قالین پر جلوہ گر ہونے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بنی تھیں۔