کراچی ( شوبز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ بیان کر دی ہے۔ثناء فیصل نے سماجی رابطے کی تصویر و ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں اور فیصل قریشی کو ایک کاسمیٹک کلینک میں آئی وی ڈرپس لگواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ان سے اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ وہ آئی وی ڈرپس کیوں لگواتی ہیں۔اس سوال کے جواب میں ثناء فیصل نے کہا کہ آئی وی ڈرپس ان کی روزمرہ زندگی کے معمولات کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہیں اور وٹامنز و دیگر ضروری غذائی اجزاء حاصل کرنے کا ایک آسان ذریعہ ہیں۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں صارفین کی جانب سے اس پر مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔